شہباز شریف کے وزیراعلی پنجاب کیلئے دو کاغذات آج جمع کرائے جائینگے
لاہور (فرخ سعید خواجہ) وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لئے محمد شہباز شریف کے دو کاغذات نامزدگی آج داخل کرائے جائیں گے۔ میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے وزیراعلی قائد ایوان کی حیثیت سے محمد شہباز شریف کا نام تجویز کیا۔ رانا محمد ارشد نے تائید کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے ہیں۔ شہبازشریف کے قائد ایوان و وزیراعلی کے لئے دوسرے کاغذات میں تجویز کنندہ ذکیہ شاہنواز خان ہیں جبکہ تائید کنندہ کرن ڈار ہیں۔ دونوں کاغذات نامزدگی سپیکر کے پاس اسمبلی سیکرٹریٹ میں آج دس بجے صبح جمع کرائے جائیں گے۔