سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو 3دن میں سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنیکا نوٹس جاری
لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب اسمبلی کی سرکاری رہائشگاہیں خالی کرنے کےلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ 3دن کے اندر اندر ارکان رہائش گاہیں خالی کر دیں۔ رہائش گاہیں خالی نہ کی گئیں تو ضابطے کی کارروائی کی جائیگی۔ دوسری طرف نئی الاٹمنٹ کےلئے درخواستیں سٹیٹ افسر پنجاب اسمبلی نے طلب کر لیں۔ 76سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ قرعہ اندازی سے کی جائیگی۔