ڈاکے، شہری لاکھوں روپے سے محروم، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر احتجاج
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ستوکتلہ مےں ڈکےتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے شدےد احتجاج کےا ہے۔ ڈاکوﺅںنے ستوکتلہ کے علاقہ میں محمد حسین کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 11لاکھ روپے مالےت، ٹاﺅن شپ میں محمد عرفان کے گھر سے 9لاکھ، ہربنس پورہ میں سعید کے گھر سے8لاکھ، نصیر آباد میں سجاد کے گھرسے 6لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوو¿ں نے علی رضا سے13لاکھ روپے مالیت کی کار، نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے نوانکوٹ میں وسیم کی فیملی سے 6لاکھ روپے مالیت، ٹاﺅن شپ میںڈاکوﺅں نے اظہر کی فیملی سے 2لاکھ روپے مالیت، غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے لوڈشیڈنگ کے باعث گلی میں بیٹھی صدیق کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت، گارڈن ٹاﺅن میں ڈاکوﺅںنے رضا عباس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے شمالی چھاﺅنی میں شفقت سے 4لاکھ روپے اوردو موبائل فون، سرور روڈ میں جاوید سے3لاکھ روپے اور دو موبائل فون، غازی آباد میں علی سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں ثاقب سے 3لاکھ روپے، جوہر ٹاﺅن میں نواز سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ریحان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں ذوالفقار سے 90ہزار روپے اورموبائل فون، لیاقت آباد میں ایوب سے 60ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ علاوہ ازےں ستوکتلہ کے علاقہ مےں ڈکےتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ نے شدےد احتجاج کےا اور پولےس کے خلاف نعرے بازی کی۔ چوروں نے کوٹ لکھپت میں اسلم کی گھر کے تالے توڑ کر 6لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاﺅن سے دستگیر ، ستوکتلہ سے مبشر ،انارکلی سے زاہد ، ٹاﺅن شپ سے وقاص،ڈیفنس اے سے افضال کی کارےں ،گلشن راوی سے عمر کا کیری ڈبہ جبکہ راوی روڈ سے ندیم ،باٹاپور سے وسیم ،اقبال ٹاﺅن سے رباب ،قلعہ گجر سنگھ سے عمر ،شالیمارسے ساجداور ساندہ سے سہیل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔