مریم جناح کے نام سے فنڈز کے اجرا کی ضرورت
مکرمی! میں میں آپ کے اخبار میں مورخہ 16.5.13 کو صفحہ نمبر 9 پر چھپنے والے کالم کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ کالم نگار صاحب نے بجا طور پر لکھا ہے کہ سرکاری فنڈ کی تقسیم کسی پارٹی لیڈر کے نام سے نہیں ہونی چاہئے انہوں نے تجویز کیا ہے یہ فنڈ فاطمہ جناح صاحبہ سے منسوب کیا جائے۔ بات تو مناسب ہے لیکن فاطمہ جناح صاحبہ کے نام پر پہلے ہی کافی ادارے ہیں اور وہ کافی معروف ہستی ہیں۔ ہماری قوم مریم جناح صاحبہ کو ان کا جائز مقام دینے میں شروع سے بخل سے کام لے رہی ہے۔ میری تجویز ہے کہ یہ فنڈ مریم جناح صاحبہ مرحومہ و مغفورہ کے نام منسوب کر دیا جائے۔(محمد نذیر 84-C کینال بنک ایکسٹنشن لاریکس کالونی مغلپورہ لاہور)