وزیراعلیٰ مجھے میراحق دلوائیں
مکرمی! سائل ٹی ایم اے میانوالی کا منظور شدہ ٹھیکیدار ہے سائل نے افسران ٹی ایم اے کے حکم کے محرم الحرام سال 2012ء کے موقع پر محرم الحرام روٹس کی گلیوں کی مرمت کا کام کیا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ عرصہ سات ماہ گزرنے کے باوجود مجھے ایک پائی کی ادائیگی بھی نہ کی گئی ہے۔ سائل نے لاکھوں روپے خرچ کئے تھے اور محرم روٹس پر تسلی بخش کام کیا تھا ۔افسران بالا کو متعدد درخواستیں دینے کے باوجود مجھے ادائیگی نہ کی گئی ہے۔ میری وزیراعلیٰ کی خدمت میں التماس ہے کہ ٹی ایم اے میانوالی کو حکم صادر کریں کہ وہ مجھے میرے بلوں کی فوری ادائیگی کر کے مجھے بحران سے نجات دلائیں اور مجھے میرا حق دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔(ملک ہدایت اللہ ٹھیکیدار ٹی ایم اے میانوالی 0307- 7488863)