واپڈا ٹیم پر فائرنگ کے مجرم کو 25 سال قید
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واپڈ ملازمین کو زخمی کرنے پر دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر مجرم کو 25 سال قید سنائی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم یعقوب ملنگی نے تھانہ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں واپڈ کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کرکے ممتاز اور اسلم کو زخمی کر دیا تھا۔