خراب واشنگ مشین دینے پر دکاندار کےخلاف دعویٰ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صارف عدالت نے واشنگ مشین خراب دینے پر شہری کی جانب سے دائر درخواست پر دکان مالک کو16جون کوطلب کر لیا۔ مقامی رہائشی درخواست گزار یاسر نواز نے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اقبال ٹاﺅن میں واقع دکان سے ایک عدد واشنگ مشین خریدی جو کہ کچھ ہی روز بعد خراب ہوگئی تھی۔