گنگا رام ہسپتال میں پارکنگ کا ٹھیکہ 1کروڑ 10لاکھ میں نیلام
لاہور (نیوزرپورٹر) گنگارام ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سائیکل، موٹرسائیکل وکار پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ میں نیلام کر دیا گیا اس سلسلہ میں گزشتہ روز گنگارام ہسپتال میں کار پارکنگ کے ٹھیکہ کے حوالے سے نیلامی کی گئی جس میں 25 مختلف پارٹیوں نے ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن، اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر پرویز امتیاز کے علاوہ ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد موجود تھی ٹھیکہ علی حیدر خان نامی ٹھیکیدار نے حاصل کر لیا۔