4 ایس ایچ اوز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود ضرغام نے مسلسل طلبی کے باجود عدالتی حکم عدولی کرنے پرسی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ 4 ایس ایچ اوز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جن تھانہ نشرکالونی، کاہنہ، مصری شاہ اور لوئر مال کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔