پولیس ایمرجنسی 15پر 2ماہ کے دوران 2لاکھ 45ہزار سے زائد بوکس کالیں موصول
لاہور (نامہ نگار) پولیس ایمرجنسی ریسکیو15 پر گزشتہ 2 ماہ کے دوران 285901 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے245625 کالیں بوگس تھیں۔ تفصےلات کے مطابق ایس پی مجاہد کیپٹن (ر) رومیل اکرم نے گزشتہ روز قربان لائنز میں پولیس ایمرجنسی ریسکیو 15 کے متعلق ایک اجلاس مےں ریسکیو 15کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس دوران ےہ بات سامنے آئی کہ پولیس ایمرجنسی ریسکیو15 پر گزشتہ 2 ماہ کے دوران 285901 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے245625 کالیں بوگس، فضول و بلا مقصد تھیں۔