حزب اللہ کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائیگا: خلیجی ممالک
جدہ (نوائے وقت نیوز) خلیجی ممالک نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ نے شام میں مداخلت جاری رکھی تواس کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے نائب وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ شام میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے۔ اگر حزب اللہ نے شام کی خانہ جنگی میں مداخلت بند نہ کی تو اس کے خلاف کارروائی پرغورکیاجائے گا۔امریکہ اور عرب لیگ نے حزب اللہ سے شام میں لڑنے والے اپنے جنگجوو¿ں کو واپس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔