رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والا نوسرباز گرفتار
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی )لاہور روڈ کی آبادی نبی پور ورکاں میں سادہ لوح دیہاتیوں کو رقم دگنی کرنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے ہوئے ایک نوسر باز رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کی دیہاتیوں نے خوب د رگت بنائی اور پھر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کے حوالہ کردیا۔