سونے کی قیمت میں مزید100روپے تولہ اضافہ
سونے کی قیمت میں مزید100روپے تولہ اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر اضافے پر1394ڈالرفی اونس ہوگئی جس کے باعث دس گرام سونے کی قیمت 86روپے اضافے پر45942روپے سے بڑھ کر46028روپے پربند رہی ۔ فی تولہ قیمتیں مزید100روپے اضافے کے ساتھ ہی 53600روپے سے بڑھ کر53700روپے پر پہنچ گئی ہیں۔