”نیپرا نے لوڈ شیڈنگ بڑھا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی“
”نیپرا نے لوڈ شیڈنگ بڑھا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی“
لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکنالوجی ملز (اپٹما) نے کہا کہ نیپرا اور این ٹی ڈی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط تشریح کرکے صنعتوں کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے سے بڑھا کر 10 گھنٹے کر دی ہے جس کے باعث 24 گھنٹے چلنے والی صنعتوں کو اب اپنی 2 صنعتیں بند کرنا پڑیں گی جس سے آئندہ چند روز میں 66 لاکھ مزدور بے روزگار ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، مرکزی چیئرمین احسن بشیر اور پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی خان نے پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ریلیف دینے کیلئے کہا تھا لیکن نیپرا اور این ٹی ڈی سی نے فیصلے کی غلط تشریح کرکے صنعتوں کو مسائل سے دو چار کر دیا انہوں نے اعلان کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ کیونکہ 10 گھنٹے روزانہ کی لوڈ شیڈنگ کے باعث برآمدی آرڈرز پورے نہیں کر سکیں گے اور رواں مالی سال کیلئے ٹیکسٹائل کا برآمدی ہدفت حاصل نہیں ہو سکے گا۔