بھاری مینڈیٹ کے بعد مسلم لیگ ن پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی: عبدالغفار روپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ملک کی سا لمیت اور عوام کی خوشحالی سے متعلق معاملات پر جرا¿تمندانہ اور دو ٹوک فیصلے کرنا ہوں گے۔ بھاری مینڈینٹ کے حصول کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری سمیت ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کےلئے مستحکم اور پائیدار پالیسی وضع کرے۔ کالا باغ ڈیم کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ اس موقع پر جماعت کے دیگر ذمہ داران حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا پروفیسر عبدالمجید، شاہد جانباز، خلیل الرحمن خلجی نے بھی شرکاءسے خطابات کئے۔