نوازشریف نے پنجابیوں اور بلوچوں میں فاصلے مٹا دیئے:حاجی حنیف
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے سابق صدر حاجی حنیف نے کہا ہے کہ نامزدوزیراعظم میاں نوازشریف کے ہاتھوں میں قومی اقداراورسیاسی رواداری کاپرچم اوران کی روشن آنکھوں میں قربانی کاصادق جذبہ دیکھ کر بلوچ عوام ان کے گرویدہ ہوگئے۔ بلوچ عوام کے قائد محمود اچکزئی کے حالیہ بیان ”بلوچستان قیامت تک پاکستان کاحصہ رہے گا“ کو جس قدرسراہاجائے وہ کم ہے۔میاں نوازشریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب اوربلوچستان کے درمیان فاصلہ مٹا دیا۔