سادگی اور بچت سنت رسول ہے: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سادگی اور بچت سنت رسولہیں ، خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو سادگی اور بچت کی پالیساں اپنانے کی ہدائت کرکے حضرت عمر فاروقؓکی تقلید کی ہے ،میاں شہباز شریف پنجاب کو تعمیروترقی کی ان بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں جو اس سے قبل صرف یورپین ممالک تک محدود تھیں ،ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں پر رکاتھا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے ،اس فارمولہ کو اپنا کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔