پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کا نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ، موبائل یونٹس کے مختلف اداروں میں لیکچر
لاہور (خصوصی رپورٹر) دی ایجوکیٹرز فاو¿نڈیشن سکول گجومتہ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائد اعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستا ن کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے فالکن کیمبرج ہائیر سیکنڈری سکول نشاط کالونی ماڈل سکول اقبال کالونی اور اقراءمحمدی روضة الاطفال مین والٹن روڈ کا وزٹ کیا۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 400 تھی۔