65 برس گزرنے کے باوجود ریاستی امور میں اسلام کو کلیدی حیثیت حاصل نہیں: ابتسام الہٰی ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام ہے اور یہ دکھ کی بات ہے کہ 65برس گزر جانے کے باوجود اسلام ریاستی امور میں کلیدی حیثیت حاصل نہیں کرسکا اور حکمرانوں نے مختلف انداز میں پاکستان کے اسلامی تشخص پر ضرب لگانے کی کوشش کی ہے ،کبھی اسلامیات کو نصاب سے نکال کر اور کبھی پردے اور داڑھی کا مذاق اڑاکر، وہ کھڈیاں اور ال©©©ہ آباد میں مختلف جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔