واسا کے ڈائریکٹر ایڈمن محمدعرفان کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ڈیپوٹیشن پر واسا میں ڈائریکٹر ایڈمن کے عہدہ پر تعینات محمد عرفان کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی مزید توسیع کردی ہے۔ محمد عرفان سابق دور میں ایل ڈی اے/ واسا کی جانب سے مینار پاکستان میں وزیراعلیٰ شکایات میں فوکل پرسن رہے اور انہوں نے واسا کے حوالے سے شکایات کو فوری حل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔