ڈرون حملے: امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں امن نہیں چاہتا ڈرون حملے ملکی آزادی اورخود محتاری کے خلاف ہیں نئی حکو مت امریکی مداخلت کے تمام دروازوں کو بند کرنے کے یقینی اقدامات کرے نیٹو سپلائی بند کی جائے اور ملکی خود مختاری بحال کی جائے امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے مسلسل پاکستان کی خود مختا ری کی دھجیاں اڑا رہا ہے انتشار پھیلا کر ملک کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔