سمر کیمپ محکمہ تعلیم کی اجازت سے لگائے جا رہے ہیں، فیس وصول کرنے والے مالکان کے خلاف ایکشن لیں گے:ادیب جاودانی
لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا بعض اخبارات سمر کیمپ نہ لگانے کے متعلق خبریں شائع کر رہے ہیں حالانکہ یہ سمر کیمپ محکمہ تعلیم کی ہی اجازت سے پرائیویٹ سکولز گزشتہ سال سے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ سکول سمر کیمپ کے نام سے کوئی فیس وصول نہیں کر رہے اگر کوئی سکول کا مالک فیس وصول کر رہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔