رقص کی تعلیم حاصل کی، کبھی ایسا کام نہیں کیا جو قابل اعتراض ہو : کاجل چوہدری
لاہور (آئی اےن پی) اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے میں نے باقاعدہ رقص کی تعلیم حاصل کی ہے اور کبھی ایسا کام نہیں کیا جو قابل اعتراض ہو۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ رقص کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ اس کی روا یات صدیو ں سے چلی آ رہی ہے البتہ آج کچھ اداکارائیں جیسا رقص کر رہی ہیں اس سے اس فن کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے۔ چند لوگوں کے غلط اقدام کو پورے شعبے کے سر نہیں تھونپا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ بعض اداکاراﺅں کی یہ سوچ بالکل غلط ہے کہ دیکھنے والے صرف عریاں رقص کو ہی پسند کرتے ہیں حالانکہ ایسے لوگوں کی تعداد نمک میں آٹے کے برابر ہے۔