انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر ایک بارپھر چورانوے روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں طلب میں اضافے کے باعث امریکی ڈالر چورانوے روپے چالیس پیسے میں ٹریڈ کررہا ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرچورانوے روپے اٹھائیس پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر گرنے کے باعث مقامی درآمد کندگان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ڈالر کی قدر کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ملک میں مہنگائی کا طوفان شدت اختیار کرسکتا ہے۔