
طبی ماہرین نے شہریوں اور اداروں کو ڈینگی وائرس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں، فوری طور پر پانی کی نکاسی کے انتظامات کریں، بارش کے نتیجے میں جمع ہونیوالا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بنتا ہے اور اگست سے نومبر تک ڈینگی کے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کے 875 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 636 کیسز کراچی سے ہیں۔