
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بورڈ کے سربراہ کی تنخواہ صفر ہے لیکن گالیاں بہت ہیں۔
بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں کمیٹی اراکین کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجا، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری آصف باجوہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن ذوالفقار علی بھنڈر نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ آپ آسٹریلیا سے مٹی منگواتے ہیں ہماری مٹی اس قابل نہیں ہے، جس پر رمیز راجا نے جواب دیا کہ یہ ٹیکنیکل چیز ہے، ورلڈکپ آسٹریلیا میں ہے اور ہماری مٹی میں باؤنس نہیں ہے۔