
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ تک 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین جو آئندہ بھی 100 یونٹ تک بجلی استعمال کریں گے ان کا بوجھ پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ایسے صارفین کی یکم جولائی سے استعمال کی گئی بجلی جس کا بل اگست میں آئے گا ، وہ بجلی کے بل سے بے فکر ہو جائیں ۔