اداروں کے خلاف مہم کا سربراہ کون ہے؟

اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں۔سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اورگالم گلوچ کے آگے اورپیچھے بشریٰ بی بی ہیں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی منی گالہ میں چھپ کرغداری،بیرونی سازش کے بیانیے اورقومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں ۔ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیے کی سربراہ ہیں۔آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اورسیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ جوڑنا بشریٰ بی بی کا بیانیہ ہے۔