بڑی عید پر موسم کیسا ہوگا؟

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم ابھی پاکستان میں موجود ہےمون سون ہوائیں سندھ اور بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق عید الاضحیٰ پر بھی بارش کا امکان موجود رہےگا، بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہوگیا ہے اور سندھ میں زیادہ بارشیں نہیں ہوئی ہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔