وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ کے لئے
مکرمی:۔ گوادر کا منصوبہ پاکستانی معیشت کی ترقی کے لئے بے حد اہم ہے۔ ماضی میں اس پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ آپ چونکہ اس منصوبے کو درست تناظر میں دیکھ رہے ہیں اس لئے گوادرڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین فوری طور پر لیٖفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو تعینات کریں۔ وہ انتہائی محب وطن اورخداداد انتظامی قابلیت کے مالک ہیں ۔ بلوچ قیبلے کے سردار بھی ہیں۔ ملک اور قوم کی بھلائی کے لئے اس انمول خدائی عطیے سے فائدہ اٹھائیں۔ بقول خواجہ دل محمدی اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے… بھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
( لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حامد محمود 03319980377راولپنڈی)
میں، میں اور بس میں!!
مکرمی: ہمارے رہبر ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے آپ کو’’عقل کل‘‘ سمجھتے ہیں ان کی ہر تقریب میں ’’ میں اور میں‘‘ ہی ہوتی ہے ’’ میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ بقول میر تقی میر
سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا…مستند ہے میرا فرمایا ہوا
جو میرے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے وہ سب غدار ہیں اور غلامی پسند ان کا حد سے زیادہ غرور تو اب فتور ہیں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ۔ ضرب المثل ہے ’’ غرور کا سر نیچا‘‘ سکھ بھائیوں کی ایک مذہبی کتاب میں یہ لکھا ہے۔ ’’ہنکارا سے ماریا‘‘ یعنی جس نے غرور کیا وہ مارا گیا۔ اس حقیقت کو بھگت کیبر نے نہایت سادہ طریقے سے یو ں آشکار کیا ہے
مینا نے’’ میں نہ‘‘ کہا گھی اور چوری کھاپو … بکرے نے ’’ میں میں ‘‘ کیا اپنا سیس کٹا پو
( لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حامد محمود 03319980377راولپنڈی