ہمارا پرچم
کیسا پیارا ہے ہمارا پرچم
سب کی آنکھوں کا ہے تارا پرچم
اس کے رنگوں میں عقیدت کا سماں
اس کی عظمت ہے دلو ں میں نہاں
صحن گلشن کا نظارا پرچم
بول ہم اس کا کریںگے بالا
رات دن اس کا کریں گے چرچا
ہم کو ہے جاں سے پیارا پرچم
کیسا پیارا ہے ہمارا پرچم
اس کے سائے میں ملے گی راحت
کیوں نہ ہو اس سے دلوں کو رغبت
خون سے ہم نے نکھارا پرچم
کیسا پیارا ہے ہمارا پرچم
(ڈاکٹر عزیز ہاشمی ،راولپنڈی)