وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل سازش ہے کہ کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کیے جائیں ,افغانستان میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے ,ہمیں سنیڈویچ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ,ہمیں پاکستان کی سیکیورٹی سے کوئی چیز زیادہ عزیز نہیں ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے۔بھارت باز نہیں آرہا پاکستان کو سخت قدم اٹھانا اور جاندار کردار ادا کرنا چاہیے. ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں کہ لاہور بم دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ بھارت باز نہیں آر ہا پاکستان کو سخت قدم اٹھانے چاہیں ہمیں سخت اور جاندار کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی سے کوئی چیز زیادہ عزیز نہیں ہے, اب ہم کافی بہتر پوزیشن میں ہیں, افغانستان کا ایشو بھی بہت بڑا ایشو بننے جا رہا ہے۔افغانستان میں بھارت کی موجودگی ہے افغانستان میں بھی پاکستان کے خلاف کافی زہر اگلا جا رہا ہے, ہمیں سینڈویچ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اﷲ ہم اس سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024