پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ لاہور سے سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ لاہور سے سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا۔
لواحقین اپنے عزیزوں کی میتوں کو لینے کی لئے پی اے ایف بیس پشاور پر موجود تھے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔