اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ہم نے موذی مرض پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے۔ تاہم وبا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ابھی بھی بہت خطرات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو ساری دنیا نے فالو کیا ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج سامنے آرہے ہیں ، ہم نے لوگوں کو بھوک سے بچانا تھا کورونا کیساتھ ، وزیر اعظم نے وبا کے شروع میں جو تجویز دی آج ساری دنیا اس پر عمل کر رہی ہے ،ہم نے موذی مرض پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا ہے تاہم ابھی بھی بہت خطرات ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیخلاف ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکس ، میڈیکل عملہ اول صف پر ہیں ، آج 100 دن مکمل ہو گئے ہیں جس کوشش کیساتھ اس ادارے نے وبا کو ہینڈل کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے مستحقین کے گھر تک پیسے پہنچائے ، میرٹ کی بنیاد پر ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں پیسے تقسیم کیے ، یہ متوازن پالیسی انتہائی کامیاب رہی ہے، جیسے ہی وقت گزرتا جائےگا ہم پوری طرح سے اس کیلئے تیار ہیں . ماضی کی حکومتوں نے ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی ،جب وبا شروع ہوئی ہمارے پاس 2 لیبارٹریز تھی ہم نے کوشش کرکے آج 129 ہو گئی ہیں ،ہم نے اپنے وینٹی لیٹرز بنانے شروع کر دیئے ہیں اورہسپتالوں میں ہم نے استعداد میں اضافہ کیا۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ ہم محتاط ہو کر اگر ایس او پیز پرعمل کریں تو یہ ہسپتال ویران ہوں گے اورلوگ گراؤنڈ میں کھیل رہے ہوں گے ۔حکومت کی حکمت عملی کامیاب حکمت عملی تھی۔ہم نےا یک قوم ہوکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024