قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نقل مکانی کرنے والے افرادکی گھروں کو واپسی اور ان کی بحالی کے لئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں بلوچستان کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے اور صوبے کی ترقی کو ہمیشہ بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔سپیکر نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے اپنے گھروں میں واپسی کا یہ بہترین وقت ہے تا کہ وہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں شامل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو صوبے کے لوگوں کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔سپیکرنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حقیقی ثمرات بلوچستان کے عوام کی موثرشرکت کے بغیرحاصل نہیں کئے جاسکتے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024