کرونا:فلسطینی اتھارٹی نے ملازمین کی تنخواہیں پچاس فیصد کم کردیں
غزہ(اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پیدا کردہ مالی بحران اور کرونا کی وبا کے باعث دسیوں ہزار سرکاری ملازمین کی تنخواہ کم کردی جائے گی۔العریبیہ نیوز کے مطابق فلسطینی وزیر خزانہ شکری بشار نے بتایا کہ کرونا وبا کے دوران اتھارٹی اقتصادی سرگرمیاں 80 فیصد تک کم ہوجانے اور اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث آمدنی سے محروم ہوگئی ہے۔