پاکستان میں کورونا کے باعث 4 ہزار619 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد2 لاکھ 25ہزار283 تک جا پہنچی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 387 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک جا پہنچی ہے۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے ۔
پنجاب میں مہلک وبا سے اب تک 1844 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں کورونا کے 80ہزار 297 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے1459 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ صوبے میں 90ہزار721کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے اب تک سے1002 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 27ہزار 506 تک جاپہنچی ہے ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 10ہزار717 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 122 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13ہزار 292جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد130 ہوگئی ہے۔جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 8ہزار سے زائد ہے ۔
گلگت بلتستان میں1536افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور 28 مریض جاں بحق ہوئے۔جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد1185 ہوچکی ہے ۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے 1214کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں 22ہزار 50ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر13لاکھ 72ہزار 825ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔