مکرمی: آپ کو یاد ہوگا الحمدللہ قومی سطح کے تمام سیاسی قائدین نے نیا سیاسی منظر نامہ قبول کر لیاتھا جس کے بعد نئی حکومت تشکیل ہوئی ۔ ہاں چند ہارے ہوئے سیاسی زعماء نے الیکشن نتائج تسلیم کرنے کا ہنوز اعلان نہیں کیا اور تذبذب کا شکار ہیں جبکہ ان کے اپنے ہی سیاسی رفقاء نے نتائج تسلیم کرکے الیکشن کمیشن کے سامنے سر تسلیم خم کر دیا ہے۔جہوریت کی خوبی ہے۔کہ وہ احتجاج کا حق دیتی ہے۔ صدر مملکت نے بھی اپنے ایک بیان میں ہارے ہوئے سیاستدانوں کو اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عوام کو خوشی ہوگی کہ اگر ہارے ہوئے سیاسی لوگ واویلا کرنے کے بجائے عدالت کا رخ کریں اور الیکشن کیمشن کی کوہتاہیوں کو اجاگر کریں اور جہوریت کو مزید مستحکم بنائیں۔ ورنہ ان کے نفساتی عارضہ میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے ۔ پیارے سیاست دانوں سے پاکستان کے باشعور اور امن پسند عوام اس موقع پر عرض کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ سیاسی قائدین کو الجھے ہوئے یا الجھا دینے والے بیانات دینے کے بجائے قومی و صوبائی اسمبلی میں بات چیت کرکے قوم کو درپیش مسائل پر حقیقت پسندی اور مستقبل بینی کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کریں ۔ شہری امید کرتے ہیں کہ حکومت تمام اداروں سے باہم مل کر ان خوشگوار سیاسی لمحات کا فائدہ اٹھا کر قوم کو مایوسی سے بچائے گی۔(شاہ تمروز03455229342 ایبٹ آباد )
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024