وہاڑی پولیس کی کارروائیاں ،اشتہار ی گرفتار ،نا جائز اسلحہ ،منشیات برآمد
وہاڑی (خبر نگار) وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 11منشیات فروشوں اور 8اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7980گرام چرس, 240گرام ہیروئین, 58لیٹر شراب 3بندوق اور5پسٹل برآمد کئے مجرمان اشہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور 4سال سے فرار اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری محمد صابر کو ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے 7, بجلی چوری کے 4 پرائس کنٹرول کے 2 جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا 1مقدمہ درج کیا گیا پولیس تھانہ صدر وہاڑی نے کاروائی کرتے ہوئے 5لاکھ مالیتی مسروقہ 5عدد گائے برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کی جبکہ پولیس تھانہ لڈن نے مسروقہ موٹر سائیکل مالیتی 48ہزار برآمد کر کے مدعی کے حوالے کی۔