آٹے کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں عبوری پالیسی کے تحت کی مارکیٹ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050روپے سے کم کرکے 850روپے کردی گئی۔روٹی ہر انسان کی بنیادی غذائی ضرورت ہے، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہے۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ ویسے تو ضرورت کی ہر چیز ان طبقوں کو مناسب قیمت پر ملنی چاہیے مگر روٹی تو ہر صورت اتنی سستی ہو کہ کوئی خالی پیٹ نہ رہے۔ حکومت کی طرف سے دوسو روپے 20 کلو جو فی من 400 روپے بنتا ہے‘ یہ ریلیف دو ماہ کے لئے دیا گیا ہے۔ اس کی مدت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ حکومت مدت بڑھا دے گی۔ ایسے ریلیف حکومت پر عوامی اعتماد کا باعث بنیں گے جس کی آج کے مشکل سیاسی حالات میں پی ٹی آئی حکومت کو ضرورت ہے۔