فیصل ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل پرچھری کے وار شادمان میں ٹریفک اسسٹنٹ فائرنگ سے زخمی
لاہور(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)فیصل ٹاون کے علاقے میں نامعلوم شخص نے ہیڈ کانسٹیبل عباس ڈیوٹی پر حملہ کردیا، ہیڈ کانسٹیبل چھری کے وارسے شدید زخمی ہوگیا جس کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،حملہ کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا ۔علاوہ ازیںلاہورمیںشادمان سیکٹرمیں تعینات ٹریفک اسسٹنٹ شہزاد کو باٹاپو ر علاقہ کے قریب فائرنگ کرکہ زخمی کردیاگیا شہزاد ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ باٹا پور ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب شہزاد کے کزن نے اس پر فائرنگ کر دی، ایس پی ٹریفک نے ورثاء کو ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی