پولیس کرونا سے بچائو کیساتھ جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ لاہور پولیس شہریوں کوکرونا وائرس سے بچائو کے ساتھ ساتھ جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے ۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کرونا وباء کے ماحول میں شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سمیت حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر میکانزم اور جدید اصلاحات روشناس کرا رہے ہیں۔