40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا۔وفاقی حکومت نے ختم کیے گئے 40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی واپسی کا طریقہ کار متعارف کرادیا جس کے تحت 30مارچ 2020 تک ان کااندراج کرایا جاسکے گا۔ان کی واپسی 3 طریقوں سے ہوسکے گی مگر اس کے بدلے رقم نہیں ملے گی۔پہلے طریقے کے تحت قومی بچت کے مراکز سے 40 ہزارکے بانڈ کے بدلے سیونگ سرٹیفکیٹس، سیونگ اکانٹس سمیت کسی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ دوسرے طریقے کے تحت کمرشل بینکوں میں بانڈز واپس کیے جاسکیں گے مگر وہ نقد رقم نہیں دیں گے بلکہ رقم اکانٹ میں منتقل ہوگی۔ اکانٹ نہ رکھنے والوں کو اکانٹس کھلوانا ہوںگے ۔ تیسرے طریقے کے تحت اسٹیٹ بینک اور مجازشاخوں پراندراج کرانے کیلیے شناختی کارڈ نمبراور دیگر کوائف دینا ہوں گے، اس کیلیے پروفارما جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38