وزیراعظم کا اقلیتی برادریوں کے تمام مسائل حل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ وہ اسلام آباد میں جمشید تھامس کی سربراہی میں بشپس کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس میں مسیحی برادری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ آف پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ کیلئے پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کی جانب سے 56 لاکھ50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔وفد میں پاکستان کیتھولک بشپس کے صدر آرچ بشپ جوزف ارشد، آرچ بشپ آف لاہور بشپ Sebastian Francis Shaw ،بشپ آف ملتان بشپ Benny Travas فیصل آباد کے منتخب بشپ، بشپ Inderias Rehmat اورJohn Phillip شامل تھے۔