عالمی کپ 2019: پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 316 رنز کے بڑے مارجن سے بنگلہ دیش کو ہرانا ہو گا
لندن(چودھری اشرف) پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی کپ 2019ء میں اپنا آخری لیگ میچ آج بروز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں آج کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 316 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹنی ہوگی جو کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔ پاکستان ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنے 8 میچ کھیل کر چار میچز میں کامیابی اور تین میچز میں ناکامی کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم اپنے 8 میچز کھیل کر تین میچز جیت کر اور ایک میچ بارش کی نظر ہونے کی وجہ سے 7 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ عالمی کرکٹ مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسری مرتبہ آمنا سامکنا ہو رہا ہے۔ اس سے قبل 1999ء کے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوئی تھیں جس میں بنگلہ دیش نے حیران طور پر پاکستان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔