صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران کو خبردارکیاہے کہ اگراُس نے دوہزارپندرہ کے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کی افزودگی کی مقررہ حد سے تجاوزکیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انہوں نے یہ بات ایرانی صدرحسن روحانی کے اس ٹویٹ کے جواب میں کہی جس میں کہاگیاتھا کہ کسی بھی نئے ایٹمی معاہدے کی عدم موجودگی میں ایران کسی بھی مطلوبہ مقدارمیں یورینیم کی افزودگی کرسکتاہے۔ادھرایران کے صدرحسن روحانی نے کہاکہ مقررہ حد سے زائدیورینیم کی افزودگی کافیصلہ ایٹمی معاہدے پردوسرے فریقوں کی جانب سے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے اورایران کیخلاف عائدامریکی پابندیاں نہ ہٹانے کے جواب میں کیاگیاہے۔