لنڈے کے کپڑوں پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد،ود ہولڈنگ ٹیکس 6 فیصد کر دیا گیا‘ کاروبار کرنا مشکل ہو گیا: سیکنڈ ہینڈ کلاتھنگ مرچنٹس ایسوسی ایشن
کراچی (آ ئی این پی)نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی بیرون ملک سے درآمد کیے گئے استعمال شدہ کپڑوں پر بھی 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگئی، استعمال شدہ کپڑے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز سے ہی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کا اطلاق بھی ہوگیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پہلے ہی درآمدی استعمال شدہ کپڑوں کی قیمت میں اضافہ ہوچکا تھا جبکہ ڈیوٹی لگنے کے بعد یہ غریبوں کی پہنچ سے بھی باہر ہوجائیں گے۔پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلوتھنگ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کو ایک فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دیا گیا ہے۔