محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ،بلوچستان اورسند ھ کے میدانی علاقوں میں انتہائی گرم رہے گا۔تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژنوں ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثرمقامات پرآندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ آج (جمعرات) صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد،پشاور،کراچی تیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چونتیسکوئٹہ چھبیسگلگت ستائیس مری بیس اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024