مزید گرفتاریوں کا خدشہ ، اے پی سی کی رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
اسلام آباد( محمد نواز رضا ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب جے صدر رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اور مزید گرفتاریوں کے خدشہ کے پیش نظر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعہ 5جولائی کو10بجے دن طلب کر لیا ہے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف حکومتی اقدامات سے پیدا ہونے میںپیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگی قائدین کو پارٹی کے قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے آج کوٹ لکھپت جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیئر نائب صدر شاہد خاقان خاقان عباسی جو بدھ کو ہی لاہور سے واپس آئے تھے جمعرات کی صبح دوبارہ لاہور واپس جائیں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، رانا تنویر حسین اور خواجہ آصف بھی لاہور پہنچ گئے ہیں آج کوٹ لکھپت جیل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری کمیٹی کے تمام ارکان جیل کے باہر اکھٹے ہوں گے اس موقع پر مسلم لیگی کارکن بھی اکٹھے ہوں گے جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی میز بانی کے فرائض انجام دیں گے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کو ’’رہبر کمیٹی‘‘ کا کنونیئر بنوانا چاہتی ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بار ی باری ہر پارٹی کو دینا چاہتی ہے لیکن اگر یہ تجویز کسی کو قبول نہیں تو پھر جے یو آئی (ف) ہی رہبر کمیٹی کی کنوئبئر شپ دے دی جائے آج رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملہ پر غور کیا جائے گا آل پارٹیز کانفرنس کی رہبر کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہے۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دود دو نمائندے شا مل کئے گئے ہیں جب کہ ملک کی چیدہ چیدہ سیاسی دینی اور قوم پرست جماعتوں سے ارکان شامل ہیں،۔اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں سے دو دو ارکان ہونے کے باوجود رہبر کمیٹی میں ایک ایک ووٹ ہو گا کمیٹی میں چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد تیارکی جائے گی اور25جولائی کو یوم سیاہ کے پرو گرام کو حتمی شکل دی جائے گی رہبر کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) سے شاہدخاقان عباسی ،احسن اقبال ، پیپلزپارٹی سے یوسف رضاگیلانی اور نئیرحسین بخاری ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے سینیٹر عثمان کاکڑ ، عوامی نیشنل پارٹی نے میاں افتخار حسین اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں ۔رہبر کمیٹی چیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ڈرافٹ کو تیار کرے گی اس کے ساتھ چیئرمین کے لئے مناسب امیدوار بارے میں فیصلہ کیا جائے گا