سندھ حکومت نے چنگ چی مالکان کو رجسٹریشن کیلئے مزید 15 دن کی مہلت دیدی
کراچی(صباح نیوز) سندھ حکومت نے چنگ چی رکشہ مالکان کو رجسٹریشن کروانے کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دے دی۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام مالکان اپنا چنگ چی رکشہ رجسٹرڈ کروائیں، جس کے لیے انہیں مزید 15 دن کی مہلت دے دی گئی ۔اویس شاہ نے کہا کہ چنگ چی رکشہ ڈرائیور 15 دن کے اندر روٹ پرمٹ، فٹنس بھی لیں ۔
اور کراچی میں چلنے والے 6 سیٹر چنگ چی رکشہ بھی روٹ پرمٹ لیں جبکہ روٹ پرمٹ نہ لینے کی صورت میں گاڑی ضبط ہوگی۔ سندھ میں 3 لاکھ سے زائد چنگ چی رکشہ غیر قانونی چل رہے ہیں۔